کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان نے موجودہ صورتحال کا بنیادی طور پر ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرایا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک میں پیدا ہونیوالے سیاسی بحران کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی غیر جمہوری، انتہائی سخت گیر، ریاست مخالف پالیسیوں اور رویے کو قرار دیتی ہے۔