حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں گورنر سندھ کی جانب سے آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ محرم کے احترام میں تبدیل کر دی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدرآباد میں اب آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19 سے 21 جولائی تک نیاز سٹیڈیم میں ہوں گے، تین دن میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، طلبہ اپنی رجسٹریشن جلد از جلد کرالیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی کلاسز بھی جلد شروع ہوں گی، صرف ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ آئی ٹی کے مفت کورسز کر سکیں گے، ٹیسٹ اور کلاسز بالکل مفت ہیں کسی طالب علم نے ایک روپیہ بھی نہیں دینا۔