کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے نوکریوں سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے نوکریوں سے متعلق حکم نامے پر سندھ حکومت نظر ثانی اپیل دائر نہیں کرے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کا مکمل احترام ہے، سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔
وزیر قانون و داخلہ ضیاء لنجار نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کر رہے۔