اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

Published On 19 June,2024 09:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد، سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جون 2024 کو سوات، مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ 2 مئی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔