کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں موسم جزوی ابرآلود ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اتوار سے گرمی کی شدت پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔