کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں چل پڑیں جس سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔