لاہور: (دنیانیوز) صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے تمام اسمبلیز، حکومتی تقریبات، فنکشن، پریس کانفرنسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
ہتک عزت بل کے قانون کے نفاذ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انصاف کے لئے اعلیٰ عدالتوں کا رخ کریں گے، پرامن احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، اس کو استعمال کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس طرح کے ہتک عزت بل آئین 1973 کے منافی ہے، جو ہمیں آزادی اظہار اور ہمارے پر قدغن لگاتا ہے، اس کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
ارشد انصاری کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ آپ کے رائٹ اور لیفٹ والے چاہتے ہیں آپ جیل میں دوبارہ چلی جائیں، ہمارے پاس آپشن بہت کھلے ہیں، ہم عدالت جائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔