لاہور:(دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں خسرہ سے متاثرہ مزید ایک مریض بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
محکمہ صحت کے رپورٹس کے مطابق صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے خسرہ کے 307 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے 56 ،گوجرانوالہ 8، وہاڑی 9، جھنگ 32، رحیم یار خان 11اور ملتان سے 17 مشتبہ مریض بچے رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے محکمہ صحت پنجاب کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہےکہ خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3674تک پہنچ گئی ہے۔