لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
پنجاب بار کونسل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کرے رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ انتہائی قابل اور آزاد جج ہیں، پاکستان کی وکلاء برادری ان کا احترام کرتی ہے۔
پنجاب بار کونسل نے مزید کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت اپنے مقاصد کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈا کررہے ہیں۔