قصور: (دنیانیوز) تھانہ کھڈیاں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ماراگیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم عرف جج کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں ڈاکو ڈکیتی ، قتل سمیت 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ 4 ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں، پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی ، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، فرار ہونے والے ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔