عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور

Published On 03 June,2024 12:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا۔

واضح رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔

عدت میں نکاح کیس کی سماعت اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔