اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ لائیو سٹریمنگ کے لنک کیساتھ اپڈیٹ

Published On 03 June,2024 11:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ لائیو سٹریمنگ کے لنک کیساتھ اپڈیٹ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ہے، ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لائیو سٹریمنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کے کیسز لائیو سٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو سٹریمنگ کا حکم تھا۔