لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔