گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

Published On 17 May,2024 11:26 am

اسلام آباد: (حریم جدون) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے 1 بجے تک کھلیں گے، نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔

محی الدین وانی کا مزید کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔