اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری

Published On 11 May,2024 07:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے امتحان کی گھڑی آئی، امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 مئی سے 26 جون تک جاری رہیں گے۔

کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوں گے۔