اسلام آباد: (دنیا نیوز) علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد کے طور تعیناتی کے بعد سینئر اور جونئیر افسران کے ٹکراؤ کا تنازع سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی ناصر رضوی کی پنجاب پولیس سے آئی جی اسلام آباد تعیناتی کے بعد پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد ملک اویس نے کام چھوڑ دیا تھا وہ علی ناصر رضوی سے سینئر افسر ہیں۔
حکومت نے میرٹ پر تعیناتی کی بجائے ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد ملک اویس کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد اویس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔