پشاور: (دنیا نیوز) ایم این اے شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کر رہے۔
ایم این اے شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے دوبار جیل میں ملاقات ہوئی ہے، ہر بار بانی پی ٹی آئی نے بنگلہ دیش کی بات کی۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کے لئے آفرز ملی تھیں، آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، اڈیالہ جیل میں ہمیں نہیں جانے دیا جارہا لیکن دہشتگرد وہاں پہنچ رہے ہیں، 6 ججز کو ڈرانے کے لئے خط میں پاؤڈر بھیجے جارہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کسی صورت بھی ڈیل نہیں کروں گا، دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے، ملک میں عید کے بعد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔