مانسہرہ میں شکست کی وجہ سے نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی: اعظم خان سواتی

Published On 04 April,2024 07:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ مانسہرہ میں شکست کی وجہ سے نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ نہ ہوتا تو مانسہرہ میں نوازشریف کی سیاست کو ختم نہ کرسکتا۔

اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ یہ سارے جھوٹے کیس ہیں، انشاء اللہ عدل کا نظام قائم ہوگا۔