مقابلہ کرنیوالے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرگئے : مرادعلی شاہ

Published On 02 April,2024 10:25 am

کراچی: (دنیانیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ مقابلے کو آنے والے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر گئے، 12 نشستیں جیت جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز راجڑ کو ریٹائرکرانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا، فیصل واوڈا اپیپلز پارٹی میں نہیں ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سے چار دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں حالات اور خراب ہوئے، امن و امان کی صورتِ حال پہلے بھی اچھی نہیں تھی ، جنوری فروری میں کرائم بڑھا ہے، اقدامات کیے جا رہے ہیں انشاء اللہ اس پر قابو پائیں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے قومی، پنجاب، اور سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہے ، سندھ سے جنرل نشستوں پر 12 ، خواتین نشست پر 3 ، ٹیکنوکریٹ پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔