قانون نافذ کرنیوالے ادارے ماہ مقدس میں امن و امان یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Published On 11 March,2024 07:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ماہ مقدس میں امن و امان یقینی بنائیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کی آمد پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مقدس مہینہ تمام مسلم امہ کے لیے افضل ترین مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے، رمضان المبارک ہمیں صبر کی تلقین اور غریبوں کی مدد و احساس کا درس دیتا ہے، مملکتِ خداداد پاکستان بھی اسی ماہِ عظیم میں وجود میں آئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس ماہِ مبارک میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت فرمائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کا اعتماد بحال کریں گے اور انہیں آزاد ریاست کے ثمرات سے نوازیں گے۔