اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے 24 اہم افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی، بابر اعوان کا نام دسمبر 2023ء میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
کابینہ نے 22 مختلف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ہے۔