سینیٹ الیکشن :پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

Published On 27 March,2024 03:47 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چودھری کامیاب قرار پائے۔

حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی ، سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، اور حامد خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

واضح رہے سینیٹ کے امیدوارولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔