اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار عدلیہ کی آزادی کے لیے پوری طرح ججز کے ساتھ ہے۔
اسد منظور بٹ نے کہا کہ 6 ججز کے خط سے متعلق لاہور ہائیکورٹ بار کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ، حامد خان سمیت دیگر وکلاء اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔