سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

Published On 25 March,2024 09:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ عدالت نے سرکاری وکلاء کی تعیناتی سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیل پر بھی سماعت آج ہوگی۔