وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پہلے نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے

Published On 20 March,2024 10:01 pm

برسلز (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پہلے نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق دار برسلز میں ہونے والے سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی شرکت پاکستان کی بین الاقوامی اٹامک انرجی کے ساتھ ایٹمی توانائی کے محفوظ استعمال کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔