وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، مبارکباد دی

Published On 16 March,2024 07:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، افغان ہم منصب نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی جانب سے مبارکباد کا فون موصول ہونے پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران  برادرانہ دوطرفہ تعلقات کی تعمیر میں مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارت، انسداد دہشت گردی اور رابطوں کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔