اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر ہوں گے، طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، جلیل عباس جیلانی اور طارق فاطمی مشترکہ طور پر فارن آفس چلائیں گے۔
اسحاق ڈار، جلیل عباس اور طارق فاطمی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے غیر رسمی بریفنگ دی۔