چکلالہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف چکلالہ میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر گئیں۔
مریم نواز شریف نے شہید کے والدین اور اہلخانہ سے ملاقات کی، مریم نواز شریف کی شہید کی والدہ سے ملاقات ہوئی، شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
— ارم (سمن) ڈار (@summandar01) March 19, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بہادر بیٹے نے آپ کا ہی نہیں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پوری قوم شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کی مقروض اور ممنون رہے گی۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر محافظ وطن اور عوام کی حفاظت، امن اور سلامتی کی آہنی دیوار ہیں۔