لاہور: (دنیا نیوز) وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ذاتی رہائش گاہوں پر فول پروف سکیورٹی کیلئے ایلیٹ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایلیٹ فورس کمانڈوز کی ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امرا اور وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں تعینات ہوں گی۔
ایلیٹ کمانڈوز کی چار ٹیمیں ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات ہوں گی، ایلیٹ کمانڈوز کی چار ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا پر تعینات کی جائیں گی۔
ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کیلئے افسروں کو خط لکھ دیا گیا۔