9 مئی کیس : عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Published On 18 March,2024 11:31 am

لاہور: (دنیانیوز) انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو20 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

عدالت نے عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔