سندھ کابینہ کے 9 ارکان نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

Published On 12 March,2024 06:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ کے 9 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے صوبائی وزراء سے حلف لیا، وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے، حلف لینے والوں میں شرجیل انعام میمن، ڈاکٹرعذرا پیچوہو، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی شامل تھے۔

جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردارمحمد بخش مہر، علی حسن زرداری اور سید ذوالفقارعلی شاہ بھی حلف لینے والوں میں شامل تھے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخرعالم نے وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی، چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر3 مشیران کا اعلان کیا، مشیران میں بابل بھیو، احسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔

ذوالفقار شاہ اسلام آباد سے کراچی نہ پہنچنے کے باعث حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔