سید آصف حیدر شاہ چیف سیکرٹری سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Published On 12 March,2024 01:48 pm

کراچی:(دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے سید آصف حیدر شاہ کو چیف سیکرٹری سندھ تعینات کردیا۔

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم کے تبادلہ کے بعد گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کےچیف سیکرٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے،انہوں نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔
نئے تعینات ہونے والےچیف سیکرٹری سندھ بطور کمشنر حیدرآباد، کراچی، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ پیشے کے لحاظ سے ایک سول انجینئر ہیں۔