سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کیلئے عمر ایوب کا نام جمع کرا دیا

Published On 09 March,2024 07:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔

اس موقع پرصاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔