کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے محمدبخش مہر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، جہاں امن ہوگا ترقی بھی وہاں ہوگی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پیپلزپارٹی کے محمدبخش مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور چیئرمین کا نظریہ ہے جو ڈیلیور کرے گا اس کو ہی موقع ملے گا، مرادعلی شاہ کو یہ تیسری مرتبہ موقع ملا یہ اس کے حقدار ہیں۔
محمدبخش مہر نے کہا کہ مرادعلی شاہ میں لیڈرشپ کوالٹی ہے، ہم یہ جانتے ہیں بڑا کام کرنا ہے، اللہ تعالیٰ جس کو یہ ذمہ داری دیتا ہے اس کومضبوط کندھے بھی دیتا ہے، ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے وہ ہمیں ڈیلیور کی وجہ سے ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی کے حوالے سے درخواست ہے وہاں امن وامان کی صورتحال خراب ہے جس کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔