لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کر لیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو صبح نو بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق، آئی پی پی کے ارکان کو بھی مدعو کیا گیا، ارکان اسمبلی کو اسمبلی لابی میں ناشتہ بھی دیا جائے گا۔
ارکان ایوان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔