کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ن لیگ سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بات چیت صحیح سمت میں جارہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے طے کر لیا ہے کہ حکومت میں بھی شامل ہونا ہے اور وزارتیں بھی لیں گے، چھ وزارتیں مانگنے کے حوالے سے تصدیق نہیں کروں گا۔
سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ایسی ذمہ داری لینا چاہتے ہیں جس سے اپنے لوگوں کو ڈیلیور کر سکیں۔