ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

Published On 25 February,2024 12:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مرادعلی شاہ کے مدمقابل امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے علی خورشیدی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا، پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ قائد ایوان کے امیدوار ہیں۔