لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اور چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔
گورنر سندھ نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کو پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت دی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری ٹیم نے دن رات کام کیا، 13 ماہ میں عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی، انشاء اللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، ملک کا مستقبل تابناک ہے۔