اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ چوتھی میٹنگ پیر کو ہو گی، 29 تاریخ کو تو اسمبلیوں میں حلف ہونے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ باتیں ایسی کی جارہی ہیں کہ جیسے کل حکومت بنانی ہے، ہر چیز اپنے وقت کے ساتھ ہوگی اور عوام کو بتایا جائے گا، پی پی قیادت نے شہبازشریف کو کہا کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں، ہم ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ چاہتے ہیں کچھ چیزیں طے ہو جائیں تاکہ بعد میں ڈیڈ لاک نہ ہو، پیر پگاڑا نے کہا کہ حکومت 8،10 ماہ چلے گی تو انہی سے پوچھا جائے، ہم تو کہیں گے یہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔