پاکستان پیپلزپارٹی کا کمشنرراولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

Published On 17 February,2024 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے کمشنر راولپنڈی کےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہاہے ، کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں،  پیپلزپارٹی کو بھی الیکشن پرتحفظات ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کمشنر راولپنڈی کےا لزامات کی تحقیقات کامطالبہ کرتی ہے، تحقیقات کے بعد قوم کو سچ یا جھوٹ سے آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ 

لیاقت علی چھٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں ہارے ہوئے امیدواروں کو 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ بہت زیادتی کی، ضمیر کی آواز پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور اس کام میں ملوث الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔