لاہور: (دنیا نیوز) حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی، اجلاس ن لیگ کی کمیٹی کے اپنی قیادت سے مشاورت کے باعث ملتوی ہوا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کیلئے دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اب کل ہوگا۔