اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ قوم نے 8 فروری کو خاموشی سے ووٹ دے کر بانی پی ٹی آئی کو جتوایا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا لیکن انہوں نے اس نعرے کو دفن کیا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ 94 ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔