کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی آواز میں جس نے آواز میں آواز ملائی ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت یہ جنگ ہماری نہیں ان لوگوں کی ہے جو گھر سے باہر ووٹ دینے نکلے، آج بھی ملک بھر میں پوری پاکستانی قوم دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، ان سب لوگوں پر لعنت ہے جنہوں نے بدترین دھاندلی کی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ 2024ء ہے، ہم دھاندلی کے خلاف خاموش نہیں ہوں گے، آج کمشنر پنڈی نے بڑوں بڑوں کے پول کھول دیئے ہیں۔