اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق الیکشن ٹریبونل نامزد

Published On 17 February,2024 12:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو الیکشن ٹریبونل نامزد کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جسٹس طارق محمود کی نامزدگی کی منظوری دی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نامزدگی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد کی 3 نشستوں سے متعلق کیسز سنیں گے۔