انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزقائم

Published On 17 February,2024 11:28 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 سینئر ججز جسٹس عبداللہ بلوچ ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس نواز رانا ٹربیونلز کا حصہ ہوں گے، ٹریبونلز کی جانب سے درخواستوں پر فیصلے 22 فروری سے شروع کردیے جائیں گے ۔

ٹربیونل میں سب سے زیادہ درخواستیں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جبکہ 3 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اعتراضات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف جماعتوں نے 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور بےضابطگیوں کے الزامات لگائے ہیں اور مختلف حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں بھی دائر کی جارہی ہیں۔