اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کل کے احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست مسترد کردی گئی۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے کل ہونے والے احتجاج کی اجازت کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست جمع کروائی گئی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد کہنا تھا کہ شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، شہر اقتدار میں کسی بھی سیاسی جماعت اور تنظیم کو احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انتظامیہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، ورنہ اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔