اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب امیدواران کی میر سرفراز بگٹی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی۔
میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں پر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا، عشایئے میں صوبائی صدر پیپلز پارٹی چنگیز جمالی، نواب ثنااللہ زہری، ظہور بلیدی، سردار سرفراز ڈومکی، میر صادق عمرانی شریک ہوئے۔
— Sarfraz Bugti Fan Club. (@SarfrazBugtiFan) February 16, 2024
ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔
ارکان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی نمبرز گیم مکمل ہے۔