کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے غرشین شکر کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ قیمتی جنگلات کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، غرشین شکر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانےکیلئے انتظامی مشینری موقع پر پہنچ گئی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، جنگلات میں لگی آگ سے انسانی آبادی کو دور منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے حسب ضرورت پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں کو بھی روانہ کیا جائے گا۔