جے یو آئی، پی ٹی آئی میں دوریاں ختم ہونے لگیں، لطف الرحمان کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد

Published On 15 February,2024 11:15 pm

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی ائی کے درمیان دوریاں ختم ہونے لگیں، مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی مولانا لطف الرحمان علی امین گنڈاپور کے والد مرحوم میجر امین اللہ کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

مولانا لطف الرحمان جب ڈیرہ اسماعیل خان میں امین ہاؤس پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ امین برادران موجود نہیں ہیں، مولانا لطف الرحمان نے علی امین گنڈاپور کے کزن کے ساتھ تعزیت کی۔

مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ سیاست سیاسی اوقات میں ہوتی ہے، مرحوم میجر صاحب کے مفتی صاحب سے دوستانہ تعلقات تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔