اسد قیصر کے زیر صدارت پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس

Published On 15 February,2024 07:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے زیرصدارت پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا، اجلاس میں دھاندلی کے خلاف تحریک اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر نومنتخب ارکان کو اعتماد میں لیا۔